کورونا وائرس: ملک میں متاثرین کی تعداد دس لاکھ کے پار

نئی دہلی، 17 جولائی: وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز ریکارڈ 39000 سے زیادہ نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد دس لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔

ہندوستان سے زیادہ معاملات اب صرف امریکہ اور برازیل میں ہی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 25،602 تک جا پہنچی ہے۔