کورونا وائرس: جھارکھنڈ نے لاک ڈاؤن میں 31 جولائی تک توسیع کی
رانچی، جون 27: جھارکھنڈ حکومت نے جمعہ کے روز کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریاست میں لاک ڈاؤن کو 31 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین نے کہا کہ ’’صورت حال کی سنگینی‘‘ کو مدنظر رکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریاستی محکمۂ صحت کے مطابق ریاست میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 29 نئے معاملات سامنے آئے، جس کے بع ریاست میں متاثرین کی کل تعداد 2،294 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہے۔
سورین نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’کورونا کے ساتھ جدوجہد میں آپ سب کے تعاون سے ہمیں اب تک متوقع کامیابی ملی ہے، لیکن جدوجہد ابھی بھی جاری ہے۔ صورت حال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کو 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں دی گئی وقتاً فوقتاً مراعات جاری رہیں گی۔‘‘
कोरोना से संघर्ष में हमें आप सबके सहयोग से अब तक हमें अपेक्षित सफलता मिली है, पर संघर्ष अभी जारी है।
स्थिति की गम्भीरता को देखते हुए राज्य सरकार ने लॉकडाउन 31 जुलाई तक बढ़ाने का फ़ैसला लिया है।
पीछे, समय समय पर लॉकडाउन में दी गयी रियायतें जारी रहेंगी। pic.twitter.com/TJQOoIsvP4
— Hemant Soren (घर में रहें – सुरक्षित रहें) (@HemantSorenJMM) June 26, 2020
جھارکھنڈ مغربی بنگال کے بعد لاک ڈاؤن کو بڑھانے والی دوسری ریاست بن گیا ہے۔ اس سے پہلے آسام کے وزیر ہیمنتا بِسوا سرما نے 28 جون کی آدھی رات سے 12 جولائی تک گوہاٹی شہر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
واضح ہو کہ ریاست نے تماشائیوں کے بغیر اسٹیڈیموں، میدانوں اور کھیلوں کے احاطے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ شہریوں کو کھلی جگہوں پر سیر و تفریح کے لیے جانے کی اجازت ہوگی۔