کورونا وائرس: ایک ہی دن میں 54،735 نئے معاملات آئے سامنے، مجموعی تعداد 17.5 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی، 2 اگست: وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان نے کورونا وائرس ک معاملات میں محض دو دن میں 16 لاکھ سے 17 لاکھ ہندسہ عبور کر لیا۔

آج صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات 17،50،723 ہو گئے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 37،364 ہو گئی۔

گذشتہ ایک دن میں 853 افراد اس بیماری کا شکار ہو گئے۔

وہیں اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11،45،629 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 5،67،730 ہے۔

یہ لگاتار چوتھا دن ہے جب معاملات میں 50,000 کا یومیہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔