کانگریس کے 7 لوک سبھا ممبران بقیہ بجٹ اجلاس کے لیے معطل کیے گئے

نئی دہلی، مارچ 05— کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا کے سات ممبروں کو جمعرات کے روز ان کے "غیر مہذب سلوک” کے سبب جاری بجٹ اجلاس کے بقیہ اجلاس سے معطل کردیا گیا۔ کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ فروری کے آخری ہفتے میں شمال مشرقی دہلی پر ہونے والے تشدد پر ایوان میں بحث و مباحثے کا مطالبہ کررہے تھے۔

معطل ممبران پارلیمنٹ میں گورو گوگوئی، ٹی این پرتھاپن، ڈین کوریاکوز، بینی بہنانم مانیکم ٹیگور، راج موہن انّیتھن اور گرجیت سنگھ اوجلہ شامل ہیں۔

کانگریس کے قائد ایوان ادھیر رنجن چودھری نے کہا ’’ہم دہلی فسادات پر بحث چاہتے ہیں اور ہم نے ان سے مستقل طور پر درخواست کی ہے اور اب اسپیکر اس پر عمل نہیں کرتا ہے۔ ہم بھکاری نہیں ہیں۔ یہ اسپیکر کے علم کے ساتھ کیا گیا ہے۔‘‘

حزب اختلاف کی جماعتیں، جو دہلی تشدد پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کرتی رہی ہیں، اسپیکر کے ہولی سے پہلے کسی بھی وقت اس کے انعقاد سے انکار پر سخت ناراض ہوگئی ہیں۔ اسپیکر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بحث کے لیے یہ وقت صحیح نہیں ہے۔