کانگریس نے مارک زکربرگ کو خط لکھ کر فیس بک پر لگے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، اگست 18: کانگریس نے فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کو ان الزامات کی تحقیقات کے لیے خط لکھا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلقات خراب ہونے سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا کمپنی کی ہندوستان کی ٹیم نے اپنی ہی نفرت انگیز تقریر کی پالیسی کو نظرانداز کیا۔
14 اگست کو وال اسٹریٹ جرنل کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے فیس بک پر ہندوستان کی منتخبہ جمہوریت میں ’’مداخلت‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا اور اس معاملے میں وقت پر اعلی سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
We cannot allow any manipulation of our hard-earned democracy through bias, fake news & hate speech.
As exposed by @WSJ, Facebook’s involvement in peddling fake and hate news needs to be questioned by all Indians. pic.twitter.com/AvBR6P0wAK
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 18, 2020
وینگوپال نے خط میں کہا ’’مذکورہ مضمون میں فیس بک انڈیا کے ذریعے ایک سیاسی جماعت بی جے پی کی حمایت کرنے اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما کی طرف سے نفرت انگیز تقریروں کو پھیلانے میں مسلسل ملوث ہونے کے حمایت کے خلاف واضح الزامات ہیں۔ یہ فیس بک پر ہندوستان کی منتخبہ جمہوریت میں مداخلت کا سنگین اور سخت الزام ہے … اس میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ ایف بی انڈیا نے ڈبلیو ایس جے کی تحقیقات سامنے آنے کے بعد متعلقہ نفرت انگیز تقاریر کی پوسٹس کو حذف کردیا۔ اگر یہ سچ ہے تو یہ جرم کا واضح اعتراف ہے۔‘‘
پارٹی نے کہا کہ اس معاملے میں فیس بک کا کردار ’’نہایت پریشان کن‘‘ ہے۔
انھوں نے مزید کہا ’’فیس بک ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ فیس بک انڈیا کی ٹیم اور ان کے کاروباری اداروں میں اعلی سطح کی تحقیقات کی جائے اور ایک یا دو ماہ میں بورڈ آف فیس بک کو رپورٹ پیش کریں۔ اس رپورٹ کو عام کیا جانا چاہیے۔ داخلی تفتیش کی تکمیل اور رپورٹ پیش کرنے تک براہ کرم ایک نئی ٹیم کے ذریعہ فیس بک انڈیا کی کارروائیوں کی رہنمائی کرنے پر غور کریں تاکہ تحقیقات پر اثر نہ پڑے۔‘‘