ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے سے متعلق ان کی کوششوں کے لیے 2021 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا
واشنگٹن ڈی سی، ستمبر 9: فاکس نیوز کی خبر کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین امن معاہدہ کی کوششوں کے لیے 2021 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ کرسچن ٹائبرنگ گیجڈے، جو ناروے کی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں، نے امریکی صدر کو اس انعام کے لیے نامزد کیا۔
کرسچن نے ایک خصوصی انٹرویو میں نیوز چینل کو بتایا ’’مجھے لگتا ہے کہ انھوں (ٹرمپ) نے امن کے دوسرے نامزد امیدواروں کی نسبت اقوام عالم میں امن پیدا کرنے کی زیادہ کوشش کی ہے۔‘‘
انھوں نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین فلسطین کو لے کر ہوئے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ حالاں کہ فسلطینی عوام کے حق میں یہ معاہدہ قتل کے مترادف ہے۔
اس بیان کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی کافی تنقید کی جا رہی ہے اور بعض لوگوں نے اس خیال کو بھی ایک ’’وبا‘‘ قرار دیا ہے۔