چنئی میں ایک بیکری کا مالک مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر مبنی اشتہار کے لیے گرفتار

چنئی، مئی 10: این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق چنئی میں ایک بیکری کے مالک کو مبینہ طور پر واٹس ایپ پر شائع کردہ ایک اشتہار کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر مبنی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بیکر نے، جو آن لائن کاروبار کرتا ہے، واٹس ایپ پر ایک اشتہار شیئر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا ’’آرڈر جینوں کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ کوئی مسلمان عملہ نہیں ہے۔‘‘

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بیکری کے مالک کے خلاف مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے اور امن کی خلاف ورزی کرنے کی نیت سے بدعنوانی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کیا گیا اور اس پر کافی تنقید ہوئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

مذکورہ دکان ’’جین بیکریز اینڈ کنفیکشنری‘‘ ٹی نگر کے علاقے میں پرتھسارتھی پورم میں واقع ہے۔

گذشتہ ماہ 100 سے زائد سابق بیوروکریٹس نے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر ملک کے کچھ حصوں میں مسلمانوں کو ’’ہراساں کرنے‘‘ پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کا اقدام ’’اگرچہ غلط‘‘ ہے لیکن میڈیا کے کچھ حصوں نے اس کو برادریوں میں دشمنی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet