پنجاب پولیس نے بی ایس ایف کے ایک جوان کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے گرفتار کیا
نئی دہلی، 12 جولائی: دی ٹربیون کی خبر کے مطابق اتوار کے روز حکام نے بتایا کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان کو پنجاب پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔
بی ایس ایف اہلکار سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جو پنجاب کے ضلع گرداس پور کا رہائشی ہے۔
یہ جوان، جس کا نام فوری طور پر دستیاب نہیں تھا، جموں کے سمبا سیکٹر میں بی ایس ایف یونٹ کے ساتھ تعینات تھا۔
انھوں نے بتایا کہ جوان سے ایک پستول، 9 ایم ایم کیلیبر گن کی 80 گولیاں، 12 بور رائفل کے 2 راؤنڈ، 2 میگزین اور 3 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
بی ایس ایف جموں، پنجاب، راجستھان اور گجرات میں پاکستان سے متصل 3،300 کلومیٹر طویل سرحد کی حفاظت کرتی ہے۔