پاکستان: سابق صدر پرویز مشرف کو غداری کے معاملے میں موت کی سزا

نئی دہلی: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو ایک خصوصی عدالت نے غداری کے معاملے میں منگل کو موت کی سزا سنائی۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ، جسٹس نظر اکبر اور جسٹس شاہد کریم کی بنچ نے 2-1کی اکثریت سے یہ فیصلہ دیا۔ یہ معاملہ 2007 میں آئین کو رد کرنے اور ملک میں ایمرجنسی لگانے کا ہے جو کہ ایک قابل سزا جرم ہےاور اس معاملے میں ان کے خلاف 2014 میں الزام طے کیے گئے تھے۔ خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو محفوظ رکھا گیا فیصلہ سنایا ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال علاج کے لیے دبئی میں مقیم 76 سالہ مشرف نے 3 نومبر 2007 کو پاکستان کے آئین کو رد کرتے ہوئے اور چیف جسٹس سمیت کئی ججوں کو حراست میں لیتے ہوئے ایمرجنسی لگا  دی تھی۔

(ایجنسیاں)