وزیر اعظم نے ماہی گیری کے شعبے کے لیے 20،050 کروڑ روپے کی اسکیم کا آغاز کیا، کسانوں کے لیے ایک ایپ بھی لانچ کی

نئی دہلی، ستمبر 10: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے حکومتی مقصد کے تحت ماہی گیری کے شعبے میں پیداوار اور برآمد کو بڑھاوا دینے کے لیے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کا آغاز کیا۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیر اعظم نے بہار میں ماہی گیری اور جانور پالنے کے شعبوں میں بھی کئی دیگر اقدامات کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ ریاست میں اکتوبر نومبر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے ایک موبائل ایپ ای-گوپالہ بھی لانچ کیا جس سے کاشتکاروں کو لائیواسٹاک سے متعلقہ مسائل کا حل فراہم کرے گا اور پورنیہ میں جدید سہولیات والے سیمین اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں 75 ایکڑ اراضی پر 84.27 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

لانچ کے بعد وزیر اعظم نے لائیوسٹاک اور فشریز سیکٹر پر فوکس کرنے والے افراد سے بات چیت بھی کی۔

پی ایم ایم ایس وائی ’’آتما نربھر بھارت‘‘ پیکیج کے حصے کے طور پر 2020-21 سے 2024-25 کے دوران اس پر عمل درآمد کے لیے 20،050 کروڑ روپے کے تخمینہ کی ایک فلیگ شپ اسکیم ہے،جس کا مقصد ماہی گیری کے شعبے ترقی ہے۔

پی ایم ایم ایس وائی کا مقصد 2024-25 تک مچھلیوں کی پیداوار میں 70 لاکھ ٹن اضافہ کرنا ہے، جس سے 2024-25 تک ماہی گیری سے برآمد ہونے والی آمدنی 1 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔