میں ایسے خاندان سے آتی ہوں جہاں پیاز سے مطلب نہیں رکھتے: نرملا سیتا رمن

نئی دہلی: ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر ہو رہی بحث کے بیچ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں کہا ہے کہ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جو پیاز نہیں کھاتا۔ بدھ کو لوک سبھا میں سیتارمن پیاز کی  کم پیداوار اور بڑھتی قیمتوں پر این سی پی کی رکن پارلیمان  سپریا سولے کے سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ اسی دوران ایک ایم پی  نے انہیں بیچ میں ٹوکتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ پیاز کھاتی ہیں؟

اس پر انہوں نے کہا ’’میں بہت زیادہ پیاز لہسن نہیں کھاتی…اس لیے فکر نہ کریں۔ میں ایسی  فیملی  سے آتی ہوں، جہاں پیاز سے مطلب نہیں رکھتے۔‘‘

انہوں نے آگے کہا کہ سرکار نے ملک میں پیاز کی قیمتوں کو قابو میں  کرنے کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا ’’پیاز کی ذخیرہ اندوزی سے کچھ اسٹرکچرل  مدعے جڑے ہیں اور سرکار اس کا نپٹارا کرنے کے لیے قدم اٹھا رہی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کھیتی کے رقبے میں کمی آئی ہے اور پیداوار میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے لیکن سرکارپیداوارکی افزائش کے لیے قدم اٹھا رہی ہے۔

(ایجنسیاں)