ممبئی: پٹاخوں  کے پیپرمیں قرآنی آیات کے پائے جانے سے مسلمانوں میں غم و غصہ،کارروائی کا مطالبہ  

نئی دہلی ،05 اکتوبر :۔

ممبئی کے دھاراوی گزشتہ دنوں  گنپتی وسرجن کے تہوار کے دوران، مبینہ طور پر قرآن کے صفحات کو پٹاخے بنانے میں استعمال  کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ،پٹاکھوں کے پھٹنے کے بعد قرآن کی آیات تحریر کاغذات سڑکوں پر بکھرے نظر آئے ۔جس سے علاقے کے مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ۔مسلمانوں نے اس سلسلے میں مقامی پولیس انتظامیہ کو اس سلسلے میں آگاہ کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور قصور واروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دی آبزرور پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پٹاخوں کے درمیان قرآن مجید کی آیات بکھری دیکھیں  تو وہ حیران رہ گئے۔ عارف، ایک عینی شاہد نے واقعے کے بارے میں اپنا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا، "ہم نے پٹاخے اٹھائے اور ان پر قرآن کی آیات پائی۔ ہم چونک گئے۔ پھر، ہم نے کچھ مولاناوں سے کہا کہ پٹاخوں پر ایک نظر ڈالیں، اور انہوں نے اس کی تصدیق کی۔

متعلقہ مسلم نوجوانوں نے قرآنی آیات پر مشتمل پٹاخے اکٹھے کیے اور باضابطہ شکایت درج کرانے کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن گئے۔ عارف نے مزید کہا، ’’ہم شواہد کے ساتھ تھانے گئے، اور پولیس نے ہم سے کارروائی کا وعدہ کیا۔‘‘

اس واقعہ سے مسلم کمیونٹی میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ مقامی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور قرآنی آیات کی بے حرمتی کے ذمہ داروں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔