ملک بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1.5 لاکھ سے تجاوز، 4،337 ہلاکتیں

نئی دہلی، مئی 28: پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان بھر میں 6،387 تازہ معاملات اور 170 اموات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1.5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

مرکزی وزارت صحت کے آج صبح کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد اب 1،51،767 ہے، وہیں اموات کی تعداد 4،337 ہو گئی ہے۔

64،426 اب تک صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

اس ہفتے کے شروع میں یومیہ کیسوں میں لگاتار چار دن ریکارڈ اضافے کے بعد ہندوستان دسواں سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے اور 21 مئی سے ہر روز 6،000 سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔

مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات اور دہلی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں ہیں۔ صرف مہاراشٹر میں ہی 50،000 سے زیادہ کوویڈ 19 متاثرین ہیں۔