مرکزی حکومت نے ٹِک ٹاک، یو سی براؤزر اور وی چیٹ سمیت چین سے منسلک 59 ایپلی کیشنز پر لگائی پابندی
نئی دہلی، جون 29: ہندوستان کی مرکزی حکومت نے چین سے منسلک 59 ایپی کیشنز پر پابندی لگا دی اور دعوی کیا ہے کہ یہ ایپی کیشنز ’’ایسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت، ہندوستان کے دفاع، ریاست کی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط سے متصادم ہیں۔‘‘
جن ایپلی کیشنز پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں ٹک ٹاک، وی چیٹ، یوسی براؤزر، ویبو، کیم اسکینر اور ایم آئی ویڈیو کال وغیرہ شامل ہیں۔
وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کا یہ حکم لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ لداخ چینی فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت اور 76 فوجیوں کے زخمی ہونے کے دو ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔
اس واقعے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان جیسے کچھ سیاستدانوں نے چینی مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے ہندوستانی سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر نے بھی ان ایپلی کیشنز کو روکنے کی سفارش کی ہے۔
جن ایپلی کیشنز پر پابندی لگائی گئی ہے ان کی فہرست یہ ہے: