مختصر مختصر: وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ہوں گے یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی، دیگر اہم خبریں

  1. نئی دہلی، دسمبر 15: وزیر اعظم مودی نے آج اپوزیشن پارٹیوں پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نئے زرعی قوانین کو ایک بار پھر کسانوں کے حق میں بہتر بتایا ہے۔ دریں اثنا کسانوں نے بدھ کے روز دہلی-نوئیڈا بارڈر پوائنٹ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔
  2. ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن مہمان خصوصی ہوں گے: مرکزی وزیر برائے امور خارجہ ایس جے شنکر اور برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے آج بات چیت کی۔
  3. دہلی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایمس کی نرسیں اپنی ہڑتال جاری نہیں رکھ سکتیں: عدالتی حکم کے بعد ایمس انتظامیہ نے مظاہرین نرسوں کی یونین کو منگل کی شام 5 بجے اجلاس کے لیے دعوت دی ہے۔
  4. مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستوں اور علاقائی خطوں کو کورونا ویکسین کے منفی اثرات کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔
  5. اروند کیجریوال نے آج اعلان کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی آپ 2022 میں ہونے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔ دریں اثنا اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اسمبلی انتخابات کے لیے چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرے گی۔
  6. مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا یہ بیان بی جے پی کے ریاستی صدر کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بنگال میں جلد ہی سی اے اے نافذ ہوگا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے یہ دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ سیاسی فوائد کے لیے خود بی جے پی کے ذریعے کیا گیا تھا۔
  7. بھیما کوریگاؤں کیس میں این آئی اے نے اسٹین سوامی کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’گہری سازش‘‘ کا حصہ ہیں۔ مرکزی ایجنسی نے کہا کہ سوامی کو ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے کیونکہ ان کی گرفتاری کے وقت جمع کیے گئے ای میلز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے۔
  8. امبانی کا کہنا ہے کہ جیو اور فیس بک کی شراکت سے ہندوستان کے چھوٹے کاروباروں کو مدد ملے گی۔ اپریل میں فیس بک نے ریلائنس کی ملکیت والے جیو پلیٹ فارم میں 9.99 فیصد حصص $ 5.7 بلین یعنی 43،574 کروڑ روپے میں خریدے تھے۔