مختصر مختصر: مرکز نے رتھ یاترا کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ سے مانگی اجازت، ملک بھر میں کورونا وائرس کے معاملات 4.2 لاکھ سے تجاوز، دیگر اہم خبریں

  1. ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں میں 14،821 نئے معاملات کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 4،25،282 ہوگئی۔ وہیں 445 تازہ اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13،699 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک 2،37،196 اس مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
  2. مرکزی حکومت اور اوڈیشہ حکومت نے سپریم کورٹ سے عوام کی شرکت کے بغیر ’’پوری‘‘ میں جگن ناتھ رتھ یاترا کے انعقاد کی اجازت طلب کی ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے اعلیٰ عدالت کو بتایا کہ یہ رتھ یاترا صدیوں پرانا عمل ہے اور اس میں مداخلت نہیں کی جانی چاہیے۔ اعلی عدالت کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے یاترا منسوخ کرنے کے اپنے حکم میں ترمیم کی درخواست پر جلد سماعت کرے گی۔
  3. دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملات کے دوران دارالحکومت میں جانچ کی صلاحیت کو بڑھا دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گھر پر قرنطینہ میں رہنے والے مریضوں کو ہر چند گھنٹوں کے بعد ان کی آکسیجن کی سطح کی پیمائش کے لیے پلس آکسیمیٹرز مہیا کیے جائیں گے۔
  4. وزیر اعلی پرومود ساونت نے کہا کہ گوا میں کوویڈ 19 کی وجہ سے موت کی اطلاع ملی ہے، ایک 85 سالہ خاتون اس مرض کا شکار ہوئی ہیں۔ ریاست میں مجموعی طور پر 754 کورونا وائرس کے معاملات ہیں، جن میں سے 625 کا علاج کیا جارہا ہے۔
  5. کرناٹک حکومت نے کہا کہ اس نے کورونا کے مریضون کی بحالی کی شرح 61.39 فیصد تک پہنچا دی ہے۔ ریاست میں مجموعی طور پر 9،150 کورونا وائرس کے معاملات ہیں اور 137 اموات ہوئی ہیں۔
  6. کارکن اور صحافی گوتم نولکھا نے مہاراشٹر میں عارضی نظربندی کی سہولت کی حالت پر تفصیل سے بات کی ہے، جہاں انھیں اس وقت مرکزی جیل میں منتقل کرنے سے پہلے رکھا گیا ہے۔ کارکن، جو ایلگر پریشد کیس کے ایک ملزم ہیں، نے بتایا کہ 350 سات قیدیوکو چھ کمروں میں رکھا گیا ہے اور صرف تین بیت الخلا کا انتظام ہے۔
  7. اترپردیش کے کانپور شہر میں سرکاری سطح پر چلنے والے ایک شیلٹر ہاؤس میں رہنے والی 57 لڑکیوں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے لیے مثبت تجربہ کیا ہے۔ ان لڑکیوں میں سے پانچ حاملہ تھیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک کورونا وائرس کے 16،594 معاملات سامنے آئے ہیں اور 507 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
  8. مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز دہلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کنٹینمنٹ زونز کی مزید حد بندی کریں اور مرکزی حکومت کو ہر کورونا وائرس کی موت کی اطلاع دیں۔
  9. روس کورونا وائرس کے خدشات کے باوجود بدھ کے روز دوسری جنگ عظیم کی یاد میں ایک عظیم پریڈ کا انعقاد کرے گا۔
  10. جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس نے اب تک 89.63 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور اس میں سے 4.68 لاکھ افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں 44 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔