مختصر اہم خبریں: وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ جامعہ اور شاہین باغ میں احتجاج کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک سیاسی ”تجربہ” ہے، دیگر اہم خبریں

  1. نریندر مودی کا دعوی ہے کہ جامعہ اور شاہین باغ میں احتجاج کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک سیاسی ”تجربہ” ہے: وزیر اعظم نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہندوستان ”نفرت کی سیاست” نہیں بلکہ ”ترقی کی پالیسی” سے چلے گا۔
  2. کیرالہ میں تیسرے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعدریاست نے کورونا وائرس کو ایک ”ریاستی آفت” قرار دے دیا: چین میں پیچھے رہ گئے دو ہندوستانی انجینئرز نے انخلا کے لیے مرکز سے اپیل کی۔ منگل کو بیجنگ کی جانب سے امریکا پر مدد کرنے کے بجائے خوف و ہراس پیدا کرنے کا الزام عائد کرنے کے ایک دن بعد مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 425 ہوگئی۔ ادھر پاکستان نے شدید تنقید کے بعد چین میں پھنسے اپنے شہریوں کو بچانا شروع کیا۔
  3. بی جے پی نے اننت کمار ہیگڑے کو مہاتما گاندھی کے بارے میں تبصرے کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا: رکن پارلیمنٹ نے دعوی کیا تھا کہ برطانوی حکمرانی کے خلاف گاندھی کی آزادی کی جدوجہد ”ان کا ایک بڑا ڈرامہ” تھا۔
  4. نرملا سیتارامن نے سابقہ یو پی اے حکومت پر مالی خسارے کے اعداد و شمار کو روکنے کا الزام عائد کیا: وزیر خزانہ نے دعوی کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سربراہی میں حکومت مالی خسارے کے ہدف کو طے کرنے میں انتہائی شفاف ہے۔
  5. ترنمول کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے پارلیمنٹ میں بی جے پی کو بنایا نشانہ۔ بھگوا پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹے بیانیہ اور نفرت بھرے معاملات میں ملوث ہیں: مغربی بنگال کی رکن پارلیمنٹ نے معیشت کی حالت اور بی جے پی کی حکومت کو ان سے نااتفاقی ظاہر کرنے والے ہر معاشی ماہر کو غلط کہنے کے بارے میں بھی حکومت پر حملہ کیا۔
  6. نوجوان جامعہ شوٹر کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں پہلوان گرفتار: ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم اجیت کو منگل کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
  7. کرناٹک پولیس کا دعویٰ ہے کہ مذہبی رہنما نتھیا نند ایک ”روحانی دورے” پر ہیں: پولیس عصمت دری کے معاملے میں ان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست میں نتھیانند کو نوٹس دینے کے عدالتی حکم کا جواب دے رہی تھی۔
  8. مہاراشٹرا میں این سی پی اور شیوسینا رہنماؤں کے فون ٹیپنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے دو رکنی پینل کی تشکیل: سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور نشاندہی کی ہے کہ شیوسینا ان کے دور حکومت میں ریاستی وزارت داخلہ کا حصہ تھی۔
  9. راہل گاندھی نے وزیر خزانہ سے کہا کہ وہ معیشت پر ان کے سوالات سے خوفزدہ نہ ہوں: کانگریس کے رہنما نے دعوی کیا کہ وہ یہ سوالات ملک کے نوجوانوں کی طرف سے پوچھ رہے ہیں، جنھیں بے روزگاری کا سامنا ہے۔
  10. یوپی میں شہریت ترمیمی قانون مخالف احتجاج سے مبینہ رابطوں کے الزام میں پی ایف آئی کے 108 ممبران کو گرفتار کیا گیا: ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اونیش کمار اوستھی نے کہا کہ انتظامیہ ”تنظیم کی جڑوں تک تحقیق کرتے گی”۔