مختصر اہم خبریں: ایگزٹ پولس نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کے لیے آسان جیت کی پیش گوئی کی ہے، دیگر اہم خبریں

  1. ایگزٹ پول نے دہلی انتخابات میں AAP کے لیے آسان اکثریت کی پیش گوئی کی ہے، بی جے پی کی تعداد میں بہتری کی توقع ہے: قومی دارالحکومت میں مایوس کن طور پر محض 57.06 فیصد رائے شماری ہوئی۔ بی جے پی نے ایگزٹ پول کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ”عین مطابق رائے شماری” نہیں ہیں۔
  2. ممبئی بی جے پی کے چیف نے سی اے اے کے احتجاج کے بارے میں بات کرنے پر مسافروں کو پولیس کے پاس لے جانے والے اوبر ڈرائیور کا خیرمقدم کیا: منگل پربھت لودھا نے روہت گور کو ’’الرٹ سٹیزن ایوارڈ‘‘ دیا۔
  3. رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی کے PSA آڈر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ”علاحدگی پسندوں کے ساتھ ملی گٹھ جوڑ کر رہی تھیں”: اس دستاویز میں پی ڈی پی چیف کے ٹویٹس کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو فوری طور پر تین طلاق کو جرم قرار دینے کی مخالفت کرتے ہیں اور پورے ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام کے بارے میں تبصرہ کرتے ہیں۔
  4. اندور بی جے پی کے کونسلر نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے طور پر پارٹی چھوڑ دی: عثمان پٹیل نے بھگوا پارٹی پر نفرت کی سیاست کرنے اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام عائد کیا۔
  5. کرناٹک کے بچوں کے حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ بیدر پولیس نے بچوں سے بغاوت کے معاملے میں پوچھ گچھ کرکے اصولوں کی خلاف ورزی کی: کے ایس سی پی آر کی چیئر پرسن نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ بچوں سے پوچھ گچھ کرنا بند کردیں کیونکہ انھوں نے ”خوف کی فضا” پیدا کردی ہے۔
  6. کرناٹک بی جے پی کی ویڈیو میں مسلم ووٹروں کو این پی آر سروے کے لیے شہریت کے کاغذات ہاتھ میں رکھنے کے لیے متنبہ کیا گیا ہے: یہ نریندر مودی حکومت کے بار بار اس یقین دہانی کے برخلاف ہے کہ لوگوں کو قومی آبادی کے اندراج کی مشق کے دوران دستاویزات پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  7. متعدد ہندوستانیوں نے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے جاپان میں کروز جہاز پر قید، چین میں مرنے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی
  8. نیشنل کانفرنس نے وزیر اعظم کے ذریعہ عمر عبدل اللہ کا اقتباس فیک نیوز سے لینے پر اسپیکر سے رجوع کیا: نیشنل کانفرنس کے رہنما عمران ڈار نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی نے وہ تبصرہ نہیں کیا ہے جو نریندر مودی کے ذریعہ ان سے منسوب کیا گیا تھا۔
  9. انل امبانی نے برطانیہ کی عدالت کو بتایا کہ ان کی ’’مالیت صفر ہے‘‘، چینی بینکوں کو قرض واپس نہیں کر سکتے: تاہم جج ڈیوڈ واکس مین نے  ریلائنس گروپ کے چیئرپرسن کو چھ ہفتوں کے اندر اندر مقدمے میں ڈپوزٹ کے طور پر 100 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا۔