لوک سبھا انتخابات کے اعداد و شمار میں خامیوں پر سپریم کورٹ نے الیکش کمیشن سے مانگا جواب

سپریم کورٹ نے ووٹوں کی گنتی میں گڑبڑی سے متعلق ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو جمعہ کے روز ایک نوٹس جاری کر کے اس سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے اور اے ڈی آر کی پیش کردہ رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے وضاحت پیش کرنے کے لیے کہا ہے۔ عرضی گزار نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ای وی ایم سے پڑے ووٹوں اور آخری ووٹوں میں فرق کو چیلنج کیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت اب اگلے برس فروری میں ہوگی۔

واضح رہے کہ اے ڈی آر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سال 2014 میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں 370 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹوں کی تعداد میں زبردست گڑبڑی ہوئی تھی۔ 15 نومبر کو داخل کی گئی اس عرضی میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہندوستانی الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دے کہ کسی الیکشن کے نتیجہ کا اعلان کرنے سے پہلے وہ درست اعداد و شمار دستیاب کرائیں کہ کتنے ووٹ پڑے۔ عرضی دہندہ نے عدالت سے یہ بھی گزارش کی ہے کہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اعداد و شمار کو لے کر ہوئی تمام خامیوں کی جانچ بھی کرائی جائے۔

(ایجنسیاں)

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?