فلسطین کے مقبوضہ علاقے خالی کرے اسرائیل:کے سی تیاگی

نئی دہلی ،09اکتوبر :۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ  پر دنیا بھر کے انصاف پسند فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کرتے نظر آ رہے ہیں ۔ملک کا انصاف پسند طبقہ بھی جو اسرائیل کی برسوں کی کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

معروف سیاستداں سابق ایم پی اور جنتا دل یو کے سابق ترجمان کے سی تیا گی نے فلسطین اسرائیل کے درمیان جاری خوفناک جنگ پر شدید ردعمل جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اسرائیل فلسطین جنگ میں مداخلت کرے۔ نیز سلامتی کونسل کا اجلاس فوری بلایا جائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ کی سابقہ قراردادوں کا احترام کرنا چاہیے اور فلسطین کے مقبوضہ علاقے کو خالی کرنا چاہیے۔

کے سی تیا گی نے اپنے اہم بیان میں آگے کہا کہ یہ صرف فلسطینی عوام کی لڑائی نہیں ہے، یہ انسانیت، انصاف اور دنیا کے مستقبل کے لیے جدوجہد ہے جو کہ قانون کے ذریعے چلائی جائے نہ کہ ظالمانہ طاقت کے ذریعے-ہم فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح ہو گزشتہ 6اکتوبر کو اسرائیل پر فلسطین کی کارروائی کے بعد اسرائیل نے غزہ پر زبردست بمباری کی ہے اس نے غزہ پر قبضہ اور اسے مٹی میں ملا دینے کی دھمکی ہے۔یہ لڑائی اب خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے ۔