عمر خالد کی گرفتاری ایک سازش ہے: پرشانت بھوشن

نئی دہلی، ستمبر 14: جواہر لال نہرو یونی ورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر متعدد افراد سامنے آئے ہیں، جنھیں اتوار کے روز دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے فروری میں دارالحکومت میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

وکیل پرشانت بھوشن نے بھی تحقیقات کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پولیس کی طرف سے تحقیقات کی آڑ میں پرامن کارکنوں کو نشنانہ بنایا ایک سازش ہے۔

آل انڈیا یوتھ کانگریس کے رہنما سریوتسو وائی بی نے کہا کہ یہ گرفتاری کارکنوں کو نشانہ بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کپل مشرا نے اپنی نفرت انگیز تقریر میں ’’گولی مارو‘‘ چلا کر کہا لیکن اس کے خلاف یو اے پی اے تو دور ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی۔ عمر خالد نے کیا کیا ہے؟ بی جے پی حکومت جان بوجھ کر اسے نشانہ بنا رہی ہے۔