عدالت نے پولیس سے کہا کہ دہلی فسادات کے ملزم کو محض ’’بد کردار‘‘ کے ٹیگ کی وجہ سے جیل میں قید نہیں رکھا جا سکتا

نئی دہلی، ستبمر 10: انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق دہلی کی ایک عدالت نے پولیس کے اس موقف کو مسترد کردیا کہ شمال مشرقی دہلی میں فروری میں ہونے والے تشدد کے الزام میں ایک شخص کو ضمانت نہیں دی جانی چاہیے کیوں کہ وہ ایک "بد کردار‘‘ تھا۔

عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ایک شخص ’’صرف اس ٹیگ کی وجہ سے‘‘ جیل میں قید نہیں رہ سکتا اور اسے ضمانت دے دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے نیرج نامی ملزم کو 20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی اور ہدایت کی کہ وہ علاقے میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھے اور گواہوں پر اثر انداز نہ ہو یا ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرے۔

عدالت نے اس سے آروگیہ سیتوو ایپ انسٹال کرنے کو بھی کہا۔

سماعت کے دوران خصوصی سرکاری وکیل نریش کمار گور نے عدالت کو بتایا کہ نیرج دارالحکومت کے علاقے بھجن پورہ میں فسادات کے دوران چوری اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں مطلوب تھا۔ استغاثہ نے بتایا کہ نیرج کو ایک شریک ملزم کے انکشاف کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت مہیش کے نام سے کی گئی ہے۔

گور نے استدلال کیا کہ ملزم فسادات کے 10 مقدمات میں ملوث تھا۔ گور نے مزید کہا ’’اس کے علاوہ ایک سابقہ مجرم ہونے کے ساتھ ساتھ وہ علاقے کا ایک ’’بد کردار‘‘ آدمی ہے اور اگر وہ اس مرحلے پر ضمانت پر رہا ہوتا ہے تو وہ گواہوں کو دھمکیاں دے سکتا ہے۔‘‘

اس دوران نیرج کے وکیل اشوک کمار نے استدلال کیا کہ اس کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج یا کال ریکارڈ کے لحاظ سے کوئی الیکٹرانک ثبوت موجود نہیں ہے۔

ان کے دلائل سننے کے بعد جج یادو نے مشاہدہ کیا کہ استغاثہ اس معاملے میں درخواست گزار کے کردار کو شریک ملزم منیش سے مختلف نہیں کر سکتا ہے، جو ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ’’اس معاملے میں درخواست دہندہ کو صرف اس وجہ سے جیل میں قید نہیں رکھا جا سکتا کہ وہ اس علاقے کا ایک ’’بدکردار‘‘ شخص ہے۔‘‘

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
royalbet
roketbet
betzula
galabet
betoffice
maksibet
?sparta escort?sparta escort?sparta escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escort?sparta escortantalya escortfethiye escort?sparta escortantalya escortfethiye escort