صرف ایک ’’بے دل‘‘ حکومت ہی غریبوں کے لیے کچھ نہیں کرے گی: چدمبرم
نئی دہلی، اپریل 19: سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ نقد رقم کی کمی سے دوچار ہوچکے ہیں اور مفت پکے ہوئے کھانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔
اتوار کے روز کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے حکومت سے نقد رقم کی منتقلی اور غریبوں کو مفت غذائیں تقسیم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف بے دل حکومت ہی غریبوں کے لیے کچھ نہیں کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ اس کے بہت سارے ثبوت موجود ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ نقد رقم سے دوچار ہوچکے ہیں اور انھیں مفت پکا ہوا کھانا حاصل کرنے کے لیے لائنوں میں کھڑے ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ صرف ایک بے دل حکومت ہی بس دیکھتی رہے گی اور کچھ نہیں کرے گی۔
انھوں نے پوچھا ’’حکومت ہر غریب خاندان میں نقد رقم منتقل کرکے انھیں بھوک سے کیوں نہیں بچاسکتی اور ان کے وقار کی حفاظت کیوں نہیں کرسکتی ہے؟‘‘
انھوں نے یہ بھی پوچھا ’’حکومت ایف سی آئی کے ساتھ 77 ملین ٹن اناج کا ایک چھوٹا سا حصہ ان خاندانوں میں کیوں مفت تقسیم نہیں کر سکتی، جن کو اپنا پیٹ بھرنے کے لیے اناج کی ضرورت ہے؟‘‘
چدمبر نے ٹویٹ کیا کہ ’’یہ دونوں سوالات معاشی اور اخلاقی دونوں ہی سوالات ہیں۔ نریندر مودی اور نرملا سیتا رمن دونوں سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں، اور قوم بے بسی سے دیکھ رہی ہے۔‘‘
چدمبرم ان غریبوں کو نقد رقم کی منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران روزگار کے بغیر زندہ رہنا مشکل سمجھ رہے ہیں۔
ہزاروں تارکین وطن محنت کش ملک کے مختلف ریاستی سرحدوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔