شیوراج چوہان نے مدھیہ پردیش میں ’’گائے کابینہ‘‘ بنانے کا اعلان کیا
بھوپال، 18 نومبر: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اعلان کیا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں گائے کے تحفظ کے لیے ’’گائے کابینہ‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر چوہان نے اعلان کیا کہ پالتو جانور، جنگل، پنچایت، رول ڈویلپمنٹ، ہوم اور فارمر ویلفیئر محکمے اس ’’گائے کابینہ‘‘ کا حصہ ہوں گے۔
प्रदेश में गोधन संरक्षण व संवर्धन के लिए ‘गौकैबिनेट’ गठित करने का निर्णय लिया गया है।
पशुपालन, वन, पंचायत व ग्रामीण विकास, राजस्व, गृह और किसान कल्याण विभाग गौ कैबिनेट में शामिल होंगे।
पहली बैठक 22 नवंबर को गोपाष्टमी पर दोपहर 12 बजे गौ अभ्यारण, आगर मालवा में आयोजित की जाएगी।
— Shivraj Singh Chouhan (@ChouhanShivraj) November 18, 2020
وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست میں گائے کے تحفظ اور ترویج کے لیے ’’گائے کی کابینہ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنگل، پنچایت اور دیہی ترقی، محصول، محکمہ داخلہ اور کسانوں کی بہبود کے محکمے گائے کی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ پہلا اجلاس 22 نومبر کو دوپہر 12 بجے گوپشتامی، اگر مالوا میں ہوگا۔‘‘