رام مندر کے لیے وسیم رضوی نے عطیہ کیے 51000 روپے

 

اتر پردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے 51000 روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

وسیم رضوی نے جمعرات کے روز کہا کہ شیعہ وقف بورڈ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے حق میں ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ ‘بہترین فیصلہ’ ہے۔

رام جنم بھومی میں ایک عظیم الشان مندر کی تعمیر کی تیاریاں جاری ہیں۔ چونکہ بھگوان رام ہم سب کے آباو اجداد میں سے ہیں اس لیے ہم رام جنم بھومی نیاس کو مندر کی تعمیر کے لیے 51000 روپیہ وسیم رضوی خاندان کی طرف سے دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 نومبر کو سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے نے ایودھیا میں متنازعہ جگہ پر رام مندر کی تعمیر کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ عدالت نے مرکز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پانچ ایکڑ پر الگ پلاٹ مختص کرے جو مسجد بنانے کے لیے سنی وقف بورڈ کے حوالے کرے۔

(ایجنسیاں)