رام مندر کے سنگ بنیاد کی تقریب ہندوستان کی معاشرتی ہم آہنگی کا مظہر: صدر جمہوریہ
نئی دہلی، اگست 5: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنا ہندوستان کی معاشرتی ہم آہنگی اور لوگوں کے جوش و جذبے کی علامت ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ’’رام راجیہ‘‘ اور جدید ہندوستان کی نشانی بنے گا۔
صدر نے ٹویٹ کیا ’’ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے سب کو مبارکباد۔ قانون کے مطابق بنائے گئے اس مندر سے ہندوستان کی معاشرتی ہم آہنگی اور لوگوں کے جوش و جذبے کی وضاحت ہوتی ہے۔ یہ رام راجیہ کے نظریات اور جدید ہندوستان کی علامت کا گواہ ہوگا۔‘‘
Felicitations to all for the foundation laying of Ram Temple in Ayodhya. Being built in tune with law, it defines India’s spirit of social harmony and people’s zeal. It will be a testimony to ideals of RamRajya and a symbol of modern India.
— President of India (@rashtrapatibhvn) August 5, 2020
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایودھیا میں رام مندر کا ’’بھومی پوجن‘‘ کیا۔