رام اعلی انسانی اقدار کے نمائندہ ہیں، ناانصافی کے نہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 5 اگست: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بدھ کے روز کہا کہ رام اعلی انسانی اقدار کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ کبھی بھی ظلم، نفرت یا ناانصافی کے نمائندہ نہیں ہوسکتے۔

سابق کانگریس صدر کا رد عمل وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے ایودھیا میں رام مندر کے ’’بھومی پوجن‘‘ کے فوراً بعد آیا ہے۔

ہندی میں ایک ٹویٹ میں گاندھی نے کہا ’’رام محبت ہیں، وہ کبھی بھی نفرت میں ظاہر نہیں ہوسکتے۔ رام شفقت ہیں، وہ کبھی بھی ظلم میں ظاہر نہیں ہوسکتے۔ رام انصاف ہیں، وہ کبھی بھی ناانصافی میں ظاہر نہیں ہوسکتے ہیں۔‘‘