دہلی فسادات سے متعقل چارج شیٹ میں پولیس نے کانگریس کے سلمان خورشید کا نام پیش کیا
نئی دہلی، ستمبر 24: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو دہلی فسادات کے معاملے میں دہلی پولیس کے ذریعہ ’’اشتعال انگیز تقریریں‘‘ کرنے کے لیے دائر کردہ تازہ ترین چارج شیٹ میں نامزد کیا گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق 17 ستمبر کو داخل کی گئی 17،000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں ایک گواہ کا بیان ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’’عمر خالد، سلمان خورشید، ندیم خان .. وہ سبھی اشتعال انگیز تقریریں کرتے تھے (سی اے اے/این آر سی مخالف دھرنوں میں) اور لوگ متحرک ہوجاتے تھے۔‘‘
پولیس نے مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کی حتمی شکل کا ذکر نہیں کیا ہے۔
پولیس نے مذکورہ گواہ کی شناخت چھپائی ہے (یہ حفاظتی گواہ کے طور پر جانا جاتا ہے)۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ گواہ ان سازشیوں کی اصل ٹیم کا حصہ تھا جن پر فسادات کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
یہ بیان ایک مجسٹریٹ کے سامنے (CRPC کی دفعہ 164 کے تحت) درج کیا گیا ہے، جس نے مزید قانونی اعتبار دیا ہے۔
پولیس کے ذریعہ ایک بیان میں جناب سلمان خورشید کا نام ایک اور ملزم نے بھی احتجاجی مقامات پر تقریر کرنے کے لیے لیا ہے۔
مسٹر خورشید اب تک پولیس چارج شیٹ میں نامزد سب سے بڑے سیاستدان ہیں۔
اس سے قبل سی پی ایم رہنما برندا کرت وکیل پرشانت بھوشن اور کارکن یوگیندر یادو کو بھی فسادات کی چارج شیٹ نامزد کیا گیا ہے۔