دہلی انتخابات: کانگریس کے ہارون یوسف اور عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان ابتدائی رجحانات میں چل رہے ہیں آگے

نئی دہلی، فروری 11— گنتی مراکز کے ابتدائی رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ عام آدمی پارٹی 51 نشستوں پر سبقت لے رہی ہے اور بی جے پی 18 پر، جب کہ کانگریس بھی 1 سیٹ پر برتری حاصل کررہی ہے۔

اگرچہ 2015 میں کانگریس ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی تھی لیکن اس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ہارون یوسف ابتدائی رجحانات کے مطابق جامع مسجد کے قریب بلی ماران سیٹ پر برتری حاصل کررہے ہیں۔

اے اے پی کے اعلی رہنماؤں اروند کجریوال، منیش سسودیا اور گوپال رائے کے علاوہ امانت اللہ خان بھی اوکھلا سیٹ پر برتری حاصل کر رہے ہیں۔ انتخابی مہم میں بی جے پی نے اوکھلا اسمبلی حلقہ میں آنے والے شاہین باغ احتجاجی مقام پر جارحانہ حملہ کیا۔ خان نے 2015 میں بھی اس نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔

اس انتخاب میں بلی ماران میں 71.58 فیصد اور اوکھلا میں 58.84 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔