دہلی اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت

نئی دہلی، فروری 11— حکمران عام آدمی پارٹی نے منگل کے روز دہلی اسمبلی انتخابات میں لگاتار تیسری بار جیت حاصل کی۔ 70 ممبروں پر مشتمل ایوان میں اپنے اہم حریف بی جے پی کی 8 نشستوں کے مقابلے میں 62 نشستیں حاصل کر کے یک طرفہ جیت حاصل کی۔ 2015 کے اسمبلی انتخابات میں عآپ نے 67 اور بی جے پی کو 3 نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔