خود ساختہ قوم پرستوں کی تنقید کو نظرانداز کریں: چدمبرم نے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی تعریف کی
نئی دہلی، اگست 24: اتوار کے روز کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف جموں و کشمیر کی مرکزی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں کے ’’اتحاد اور جرأت‘‘ کی تعریف کی۔
اتحاد میں شامل چھ جماعتوں میں فاروق عبد اللہ کی زیرقیادت نیشنل کانفرنس، محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس بھی شامل ہیں۔
اتوار کو چدمبرم نے ٹویٹ کیا ’’میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے مطالبے کے پیچھے ثابت قدمی سے کھڑے ہوں۔ خود ساختہ قوم پرستوں کی بے خبر تنقید کو نظرانداز کریں جو تاریخ نہیں پڑھتے لیکن تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘
I appeal to them to stand resolutely behind their demand. Ignore the uninformed criticism of self-styled nationalists who do not read history but try to re-write history.
— P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) August 23, 2020
کانگریس کے سینئر رہنما نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اگر حکومت خصوصی شقوں کے خلاف ہے تو حکومت ناگالینڈ کے باشندوں کے مسائل کیسے حل کرے گی۔
انھوں نے ٹویٹ کیا ’’دستور ہند میں ریاستوں اور اختیارات کی متناسب تقسیم کے لیے خصوصی دفعات کی متعدد مثالیں موجود ہیں۔ اگر حکومت خصوصی شرائط بنانے کے خلاف ہے تو حکومت ناگا کے معاملات کیسے حل کرے گی؟‘‘
The Constitution of India contains many examples of Special Provisions for states and asymmetric distribution of power
How will the government resolve the Naga issues if it is against making Special Provisions?
— P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) August 23, 2020