حکومت نے کنٹینمنٹ زونز میں ملک گیر لاک ڈاؤن کو 30 جون تک بڑھایا

نئی دہلی، 30 مئی: مرکز نے آج کنٹینمٹ زونز میں ملک گیر لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اسکولوں اور کالجوں کے دوبارہ کھولنے پر جولائی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق کنٹینمنٹ زون سے باہر کے علاقوں میں ممنوعہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا کام مرحلہ وار انجام دیا جائے گا۔

دی ٹربیوں نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ 8 جون سے عوامی مذہبی مقامات کو کھول دیا جائے گا۔ وہیں ہوٹلوں، ریستوراں اور مہمان نوازی کی دیگر خدمات کو شروع کیا جا سکتا ہے۔

وہیں نائٹ کرفیو کے اوقات میں ترمیم کرتے ہوئے ایم ایچ اے نے کہا کہ اب 9 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان افراد کی نقل و حرکت ممنوع ہے۔