حزب اختلاف کی 18 جماعتوں نے مشترکہ خط لکھ کر صدر جمہوریہ سے زارت سے متعلق بلوں کے منظور نہ کرنے کی درخواست کی

نئی دہلی، ستمبر 22: پارلیمنٹ میں اس کو ’’ جمہوریت کا مکمل اور یقینی قتل‘‘ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کی 18 جماعتوں نے پیر کے روز صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھ کر اس پر زور دیا کہ وہ زراعت سے متعلق مجوزہ قانون سازی کو اپنی منظوری نہ دیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ’’ہم ہندوستان کے سیاسی اور جغرافیائی نظریوں سے متعلق متعدد جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں یہ نمائندگی آپ کے پاس احترام کے ساتھ جمہوریت کے انتہائی مقدس مندر پارلیمنٹ میں جمہوریت کے یقینی اور مکمل قتل کی طرف آپ کی فوری توجہ مبذول کروانے کے لیے بھیج رہے ہیں۔‘‘

کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں، این سی پی، ڈی ایم کے، ایس پی ، ٹی ایم سی اور آر جے ڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی صدر سے درخواست کی کہ وہ بلوں کو واپس کریں اور آئینی اور اخلاقی طور پر تمام طاقتوں کو اس طرح کے ’’کالے قانون‘‘ کو روکنے کے لیے استعمال میں لائیں۔

وہیں کانگریس نے 24 ستمبر سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort