جے این یوتشدد: سینئر بی جے پی رہنما مرلی منوہر جوشی نے جے این یو کے وائس چانسلر کو ہٹانے کی مانگ کی
نئی دہلی: سابق وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما مرلی منوہر جوشی نے جے این یو کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کو ہٹائے جانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیران کرنے والی بات ہے کہ وہ (وائس چانسلر) یونی ورسٹی میں فیس اضافہ کے مسئلہ کے حل کے لیے حکومت کی تجویز کو نافذ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ جوشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایسی رپورٹ ہے کہ ایچ آر ڈی نے جے این یو کے وائس چانسلر کو یونی ورسٹی میں فیس اضافہ کےمدعا کے حل کے لیے کچھ قابل عمل فارمولا نافذ کرنے کے لیے دو بار مشورہ دیا۔ ان کو طالب علموں اور اساتذہ سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
انھوں نے کہا یہ حیران کرنے والا ہے کہ وائس چانسلر حکومت کی تجویز کو نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ یہ عمل قابل مذمت ہے اور میرےخیال سے وائس چانسلر کو اس عہدے پر نہیں بنے رہنے دینا چاہیے۔