جھارکھنڈ انتخابات: پولنگ بند، 260 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند
رانچی: جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلہ میں ہفتہ کے روز بیس اسمبلی حلقوں میں اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پرامن طریقہ سے پولنگ ختم ہوگئی اور اس دوران تقریبا 63 فیصد ووٹروں نے ووٹ دیکر وزیراعلی رگھوور داس اور سابق وزیر سریو رائے سمیت 260 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )میں بندکردیا۔
اس دوران گملا ضلع کے سسئی اسمبلی حلقہ میں کدرا پنچایت کے بگھنی گاؤں میں پولنگ سنٹر نمبر 36 پر سلامتی دستہ کے جوانوں اور گاؤں والوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور کئی جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
(ایجنسیاں)