جموں و کشمیر میں بہت جلد الیکشن: لیفٹننٹ گورنر
سری نگر: جموں او رکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جی سی مورمو نے کہا ہے کہ ’’اسمبلی الیکشن بہت جلد نو تشکیل شدہ یونین ٹریٹری میں کرائے جائیں گے“۔
جموں میں جمعرات کے روز پولیس محکمے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مورمو نے کہاکہ مذکورہ انتظامیہ نے پہلے ہی اسمبلی الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ریسائی ضلع کے تلوارا علاقے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’الیکشن ہوں گے۔ یہ مقننہ کے ساتھ یونین ٹریٹری ہے اور اسی طرح (ایل جی کے قانون) پر چلے گا۔ الیکشن کے عمل کی شروعات بہت جلد ش ہو گی“۔ مذکورہ اعلان ایسے وقت میں ہوا جب مرکزی حکومت نے ایل جی برائے جموں او رکشمیر کے لیے دو مشیروں فاروق خان اور کے کے شرما کا تقررکیا ہے۔
اگر اسمبلی الیکشن کے انعقاد کا عمل شروع ہوجاتا ہے تو مذکورہ انتظامیہ سیاسی قائدین کی حراست کو برقرار رکھنے کے متعلق کوئی فیصلہ لے سکتا ہے جن میں سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ شامل ہیں جو 5اگست سے نظر بند رکھے گئے ہیں، جب مرکز نے جموں او رکشمیر کی تقسیم عمل میں لاتے ہوئے ریاست کو دو یونین ٹریٹریوں میں بانٹ کر ریاست کے خصوصی درجہ کو برخواست کردیاتھا۔
مرکزی حکومت ایک نیا سیاسی پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہتی ہے سابق پی ڈی پی لیڈر الطاف بخاری اور مظفر بیگ کی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ ہوئی حالیہ میٹنگ اور پھر نئی دہلی میں یوروپی یونین کے ارکین پارلیمنٹ کے درمیان میں ہوئی میٹنگ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
(ایجنسیاں)