جامعہ تشدد: عدالت نے 3 معاملات میں مقامی سیاست دان آشو خان کی ضمانت منظور کی
نئی دہلی، جولائی 19: دہلی کی ساکیت عدالت نے ہفتے کے روز سی اے اے مخالف مظاہرے کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ، شاہین باغ اور نیو فرینڈس کالونی میں تشدد کے الزام میں قید ایک شخص کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے مظاہروں سے متعلق تمام 3 مقدمات میں ملزم آشو خان کو باقاعدہ ضمانت دے دی۔
عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ خان سے مزید حراست میں رکھ کر تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، لہذا انھیں تحویل میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
عدالت نے آشو خان کو 25،000 روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی۔
آشو خان، جس کی نمائندگی اصغر خان، عبد الطاہر خان اور طاہر ناصر نے کی، نے برابری کی بنیاد پر ضمانت طلب کی تھی کہ ان کے دیگر ساتھی ملزمان کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔