تارکین وطن مزدوں کی اموات کے بعد حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کسانوں کی خودکشیوں سے متعلق بھی کوئی اعداد و شمار نہیں

نئی دہلی، ستمبر 22: وزیر مملکت براے داخلہ جے کشن ریڈی نے بتایا کہ ’’این سی آر بی کے ذریعے متعدد ریاستوں اور مرکزی علاقوں نے کسانوں، کاشتکاروں اور زرعی مزدوروں کی خودکشیوں سے متعلق ‘Nil’ ڈاٹا پیش کیا ہے، جب کہ دیگر پیشوں میں خودکشی کی اطلاع دی ہے۔‘‘

حادثاتی اموات اور خودکشیوں کے بارے میں این سی آر بی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2019 میں 10،281 کسان خودکشی سے جاں بحق ہوئے جبکہ 2018 میں یہ تعداد 10،357 تھی۔

ملک میں کاشتکاری کے شعبے میں خود کشی کی شرح 7.4 فیصد ہے۔

اس سے قبل حکومت نے کہا تھا کہ اس کے پاس لاک ڈاؤن کے دوران تارکین وطن مزدوروں کی اموات کا بھی کوئی اعداد و شمار موجود نہیں ہے۔