بی جے پی، جے ڈی (یو) اور ایل جے پی بہار اسمبلی انتخابات ایک ساتھ لڑیں گے: جے پی نڈا

نئی دہلی، 23 اگست: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج کہا کہ بہار میں این ڈی اے کی تینوں پارٹیاں، جے ڈی (یو)، ایل جے پی اور بی جے پی وزیر اعلی نتیش کمار کو اتحاد کا چہرہ بنا کر ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔

اور انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ وہ فتح حاصل کریں گے۔

بہار بی جے پی کی ورچوئل میٹنگ میں نڈا کا یہ بیان نتیش کمار کی جے ڈی (یو) اور چراغ پاسوان کی سربراہی والی ایل جے پی کے مابین تلخ کلامی کے درمیان آیا ہے۔

بی جے پی کا موقف ہے کہ ریاست میں حکمراں قومی جمہوری اتحاد برقرار ہے اور اپنے چیف منسٹر کے چہرے کی حیثیت سے کمار کے نام پر قائم ہے۔

نڈا نے یہ بھی دعوی کیا کہ بہار کے ساتھ ساتھ دوسری جگہوں پر بھی حزب اختلاف کمزور بن چکی ہے اور انھوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی واحد جماعت ہے جس کی طرف لوگ امید کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس لوگوں کی خدمت کے لیے نہ ہی نظریہ ہے، نہ ہی وژن ۔ وہ چھوٹی موٹی سیاست سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

معلوم ہو کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات اکتوبر نومبر میں ہونے والے ہیں۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?