بنگلہ دیش: مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک
ڈھاکہ، ستمبر 5: ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق جمعہ کے روز نارائن گنج ضلع کی ایک مسجد میں دھماکے کے بعد بنگلہ دیش میں کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی۔
ڈھاکہ میں شیخ حسینہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری میں بیس دیگر افراد زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ زیر علاج افراد ابھی خطرے سے باہر نہیں ہیں۔
دھماکہ جمعہ کی صبح 9 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب نمازی بیت الصلاح جامع مسجد میں عشا کی نماز ادا کر رہے تھے۔
حکام کو شبہ ہے کہ مسجد کے گراؤنڈ فلور پر موجود تمام چھ ایئر کنڈیشنر پھٹنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہے۔
نارائن گنج فائر سروس کے نائب اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد اللہ العرفین نے بتایا ’’ٹائٹس گیس کی ایک پائپ لائن مسجد کے نیچے سے گزر رہی ہے۔ ہمیں شبہ ہے کہ گیس پائپ لائن سے نکل گئی تھی اور کھڑکیاں بند ہونے کی وجہ سے اندر جمع ہوگئی تھیں۔ دھماکا شاید اسی وجہ سے ہوا۔‘‘
فائر سروسز، پولیس اور گیس کمپنی، سبھی نے دھماکے کی آزادانہ تحقیقات شروع کردی ہے۔