بابری مسجد معاملہ: سپریم کورٹ کے فیصے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر
نئی دہلی، دسمبر 02- جمعیت علمائے ہند نے مولانا سید ارشد مدنی کی سربراہی میں بابری مسجد سے متعلق مقدمے میں اعلی عدالت کے فیصلے کے خلاف پیر کو سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست داخل کر دی ہے۔
اپنے فیصلے میں اعلی عدالت نے متنازعہ زمین رامللا کو دی تھی اور اس پر مندر بناے کا حکم دیا تھا اور مسجد کی تعمیر کے لیے کسی اور جگہ 5 ایکڑ اراضی دینے کو کہا تھا۔ فیصلے کے فوراً بعد اعلی عدالت کا احترام کرتے ہوئے مسلم قیادت نے عوامی سطح پر فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس ٹائٹل سوٹ کا فیصلہ اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کے آئینی بنچ نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جسٹس اے اے بوبڈے (جو اب چیف جسٹس ہیں)، ڈی وائی چندرچوڈ، اشوک بھوشن اور عبد النذیر شامل تھے۔
یہ عرضی مولانا سید اشہد راشدی صدر جمعیت علمائے ہند اور ایم صدیقی کے قانونی نمائندے، جو اس مقدمے میں اصل مسلم مدعیوں میں سے ایک ہیں، کے ذریعہ دائر کی گئی ہے۔ درخواست فیصلے کے تین اہم نکات کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔
1- یہ ثابت نہیں ہوا ہے کہ بابری مسجد کسی مندر کو مسمار کرنے کے بعد تعمیر کی گئی تھی
2- 1949 میں مسجد میں بتوں کی تنصیب غیر قانونی تھی
3۔ 1992 میں مسجد کا انہدام بھی غیر قانونی تھا
درخواست گزار نے پوچھا ہے کہ جب یہ تینوں نکات مسلم فریق کے حق میں جاتے ہیں تو مسجد کی اراضی کو ہندوؤں کو کیسے دیا جاسکتا ہے۔
217 صفحات پر مشتمل نظرثانی کی اس درخواست کے آغاز ہی میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’نظرثانی درخواست گزار معاملے کی حساس نوعیت کا شعور رکھتا ہے اور تنازعہ میں اس معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کی ضرورت کو سمجھتا ہے تاکہ امن اور ہم آہنگی برقرار رہے۔ تاہم پھر بھی یہ عرضی داخل کی گئی ہے کیوں کہ انصاف کے بغیر امن نہیں ہوسکتا۔‘‘
درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں درج ذیل "واضح غلطیوں” کی نشاندہی بھی کی گئی ہے:
1- متنازعہ جگہ پر مندر کی تعمیر کی اجازت دینے والی ریلیف بابری مسجد کو منہدم کرنے کے لیے ورچوئل مینڈومس کے مترادف ہے۔
2۔ 1934،1949 اور 1992 میں مسجد کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا، جس کی خود عدالت نے مذمت کی تھی، بدلہ دیا گیا ہے۔
3- ہندو فریقوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اس اصول کو نظرانداز کیا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص غیر قانونی کاموں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا ہے۔
4- عدالت نے اسے نظر انداز کیا کہ یہ ڈھانچہ ہمیشہ ہی ایک مسجد رہا ہے اور مسلمانوں کے خصوصی قبضہ میں رہا تھا۔
5- ہندوستانی ثبوت ایکٹ کی دفعہ 114 کے تحت قیاس آرائی کو 1528 سے 1856 کے درمیان مسجد کے استعمال کے سوال پر نظرانداز کیا گیا۔
6- عدالت نے مسافروں کے اکاؤنٹوں اور آثار قدیمہ کی تلاشوں پر انحصار کرنے میں غلطی کی ہے۔ اس کے باوجود کہ وہ مکمک طور پر یقینی نہیں ہیں۔
17 نومبر کو ہونے والی ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں جمعیت علمائے ہند نے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس نے 5 ایکڑ اراضی کی پیش کش کو مسترد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
اس سے قبل اسی دن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل) نے بھی اپنی لکھنؤ میٹنگ میں اس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست داخل کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اس نے مسجد کے لیے اراضی کی پیش کش کو بھی مسترد کردیا تھا۔
دوسری طرف یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ، جو ایودھیا کے عنوان سے متعلق اہم فریق ہیں، نے اس معاملے میں کوئی نظرثانی درخواست داخل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(بشکریہ انڈیا ٹومورو)