ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں سیکڑوں تارکین وطن مزدوروں نے تیسری بار سورت میں احتجاج کیا

احمد آباد، اپریل 28: گجرات کے سورت شہر میں سیکڑوں تارکین وطن مزدوروں نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 28 اپریل کو تیسری بار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انھیں وطن واپس جانے کی اجازت دی جائے۔

دی ہندو کی خبر کے مطابق تازہ ترین واقعہ سورت میں زیر تعمیر ڈائمنڈ کورس میں پیش آیا، جہاں تارکین وطن مزدوروں نے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور تعمیراتی مقام پر شیشے کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے پتھر پھینکے۔

چوں کہ ہجوم پرتشدد ہوگیا تھا، لہذا حکام نے پولیس کو صورت حال پر قابو پانے کے لیے بلایا۔ جائے وقوع پرپہنچ کر پولیس نے مزدوروں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔

اسی طرح کے ایک واقعے میں سورت کے ڈنڈولی میں سیکڑوں تارکین وطن مزدوروں نے ریلوے پٹریوں پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انھیں اپنی ریاستوں میں اپنے گاؤں جانے کی اجازت دی جائے۔ وہاں ان پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جنھوں نے مظاہرین کو ان کے گھروں میں ڈالنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ جب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، تب سے ہی ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے لاکھوں تارکین وطن مزدور پھنسے ہوئے ہیں اور کئی جگہ احتجاج بھی کر رہے ہیں۔