اہم خبریں: دہلی کے منڈی ہاؤس پر سی اے اے کے خلاف احتجاج

دہلی کے منڈی ہاؤس پر سی اے اے کے خلاف احتجاج

قومی راجدھانی دہلی میں حکم امتناعی کے باوجود منگل کے روز مظاہرین کی ایک بڑی تعداد منڈی ہاؤس میں جمع ہو گئی اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف نعرے بازی کی۔ سوراج ابھیان کے سربراہ یوگیندر یادو اور جے این یو ایس یو کے سابق رہنما عمر خالد نے منڈی ہاؤس سے شروع ہوکر جنتر منتر کی طرف جانے والے جلوس میں شرکت کی۔

مظاہرین کا احتجاج نعرے بازی کرنے کے علاوہ پر امن تھا۔ مظاہرین میں جے این یو، جامعہ اور دیگر اداروں کے طلبہ شامل ہیں۔ اس دوران دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار وہاں موجود تھے۔

راہل اور پرینکا کو میرٹھ جاتے ہوئے پولیس نے روکا

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر ’ستیہ گرہ‘ کرنے کے ایک دن بعد آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اتر پردیش کے میرٹھ میں اس کی مخالفت کے دوران جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ سے ملنے گئے لیکن پولیس نے انہیں شہر میں گھسنے سے پہلے ہی روک دیا۔

کانگریس ہیڈکوارٹر سے منگل کے روز موصولہ اطلاع کے مطابق راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کو میرٹھ سے چند کلومیٹر پہلے پرتا پور میں ہی پولیس نے روک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے پولیس افسران سے پوچھا کہ انہیں کیوں روکا جا رہا ہے! پولیس حکام نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ شہر میں کئی مقامات پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ تین لوگ ہی جا رہے ہیں اس کے باوجود بھی انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

یوگی کی پولیس نے راہل اور پرینکا گاندھی کو میرٹھ جانے سے روکا، دفعہ 144 کا دیا حوالہ

یوپی پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو میرٹھ جانے سے روک دیا ہے، اور دفعہ 144 کا حوالہ دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگے 3 لوگ ہی جا سکتے ہیں، بتا دیں کہ شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران مظاہرین کی گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی، اس تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ملنے پرینکا گاندھی اورراهل گاندھی میرٹھ پہنچے ہوئے ہیں۔

Shri @RahulGandhi & AICC GS Smt. @priyankagandhi were stopped outside Meerut by the Police. They offered to travel in a group of 3 people, however, they were still stopped. They were on the way to meet families of victims of the violent anti-CAA protests in UP. #हत्यारी_भाजपा pic.twitter.com/3i2R5uoMhs

— Congress (@INCIndia) December 24, 2019

Congress leaders Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi Vadra stopped outside Meerut by Police. They were on their way to meet families of those killed in violence that broke out during protests against #CitizenshipAmendmentAct pic.twitter.com/kYlbmpDNDI

— ANI UP (@ANINewsUP) December 24, 2019

وہ بنگال کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے: ممتا بنرجی

West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee leads a protest march against #CitizenshipAmendmentAct and #NationalRegisterofCitizens , in Kolkata pic.twitter.com/ImfOWXa8Uv

— ANI (@ANI) December 24, 2019

دہلی میں احتجاج کی چلتے پارلیمنٹ اسٹریٹ بند ، ٹریفک پولیس نے جاری کیا الرٹ

Traffic Alert

Sansad Marg is closed for traffic movement due to demonstration. Kindly avoid the stretch.

— Delhi Traffic Police (@dtptraffic) December 24, 2019

شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری، دہلی کے منڈی ہاؤس علاقے میں دفعہ 144 نافذ

شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے پیش نظر منڈی ہاؤس علاقے میں دفعہ 144 نافذ کی گئی, حالات پر نظر رکھنے کے لئے پولیس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

سی اے اے پر مایاوتی کا مسلمانوں کو مشورہ

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کو لے کر مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور مرکزی حکومت کو بھی نصیحت دی کہ قانون کو لے کر مسلمانوں کے ذہن میں اگر شک ہے تو اسے دور کرے۔ مایاوتی نے منگل کو ٹوئٹ کیا اور کہا کہ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت سی اے اے یا این آرسی کو لے کر مسلمانوں کے تمام خدشات کو فوری طور پر دور کرے۔ اتنا ہی نہیں ان کوپورے طور سے مطمئن بھی کرے۔ اس کے ساتھ ہی ان کو ہر طرح سے ہوشیار بھی کرے۔

خواتین حفاظت کے معاملے پر بی جے پی حکومت خاموش کیوں… پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر بی جے پی حکومت پر حملہ بولا ہے، انہوں نے کہا، ’’یوپی کے حالات دیکھیے، سینکڑوں خوفناک واقعات ہونے کے بعد بھی خواتین حفاظت کے معاملے پر حکومت کی طرف سے کوئی ہلچل نہیں نظر آتی ہے، یوپی کے وزیر اعلی اور وزراء کو شرم آنی چاہیے، وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ آپ خواتین شہریوں کو انصاف کا بھروسہ ہی نہیں دے پا رہے ہیں‘‘۔

Delhi: 6 of the 15 accused in Daryaganj violence case have moved bail application in Tis Hazari sessions court. The Court will hear the matter today. They were arrested after violence broke out in Daryaganj during protests over #CitizenshipAmendmentAct on December 20.

— ANI (@ANI) December 24, 2019

سات ماہ میں ہی عرش سے فرش پر بی جے پی، ہیمنت سورین کے سر تاج

رانچی: جھارکھنڈ میں سات ماہ پہلے لوک سبھا انتخابات میں 14 میں سے 11 سیٹیں جیتنے کے بعد رام مندر کی تعمیر، آرٹیکل 370، شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) اور قومی شہری رجسٹر (این آر سی) جیسے بڑے مسائل کی بدولت ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں رہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسمبلی انتخابات میں عرش سے فرش پر آ گئی، وہیں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)، کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے عظیم اتحاد کے واضح مینڈیٹ (47 سیٹ) کے ساتھ حکومت بننا طے ہو گیا ہے۔

وزیر اعلی رگھوور داس اور ان کی کابینہ کے دو ساتھی کے ساتھ ہی بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن گلوا چكردھرپر اور اسمبلی کے صدر دنیش اوراؤں سیسئی اسمبلی حلقہ سے الیکشن ہار گئے ہیں۔ وزیر اعلی رگھوور داس کو ان کے ہی کابینہ میں اتحادی رہے بی جے پی کے باغی امیدوار سریو رائے نے تقریباً 15 ہزار کے ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ دمکا سے سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر لوئس مرانڈی اور مدھوپور سے وزیر محنت راج پالیوار الیکشن ہار گئے ہیں۔