اناؤ: متاثرہ کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری اور پکے مکان کا وعدہ
یوگی آدتیہ ناتھ کو گاؤں بلانے پر بضد اناؤ کی متاثرہ کے اہل خانہ کو آخر کار انتظامیہ نے منا لیا اور وہ انتم سنسکار کرنے پر راضی ہو گئے۔
لکھنؤ کے پولس کمشنر مکیش میشرم نے کہا ’’متاثرہ کی بہن کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاندان کے دیگر افراد کو بھی سیکیورٹی دی جائے گی۔ کنبہ نے تحفظ کے لیے پولس سے رجوع کیا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ کی بہن کے لیے نوکری کا انتظام کیا جائے گا۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت متاثرہ کے اہل خانہ کو دو مکانات الاٹ کیے جائیں گے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ خاندان کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی کی گئی ہے۔
(ایجنسیاں)