اترپردیش کے ہاتھرس میں چار مردوں کی اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی دلت لڑکی کی دہلی کے اسپتال میں موت ہوگئی

نئی دہلی، ستمبر 29: این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلت لڑکی کا آج دہلی میں انتقال ہوگیا، جسے ہاتھرس ضلع میں چار افراد نے دو ہفتے قبل اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا تھا۔

متاثرہ لڑکی کو متعدد زخموں کے ساتھ قومی دارالحکومت کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا۔ اس کی زبان بھی کٹ گئی تھی۔

اس نے 22 ستمبر کو پولیس کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ 14 ستمبر کو چار افراد نے اس وقت اس کے ساتھ زیادتی کی جب وہ لکڑی جمع کرنے گئی تھی۔

چاروں ملزمان جیل میں ہیں۔

پچھلے ہفتے ہی خاتون کے بھائی کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک سندیپ نام کے شخص کے خلاف قتل کی کوشش اور ایس سی ایس ٹی (مظالم کی روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔