اترپردیش: ملزمین کو ضمانت ملنے پر عصمت دری کی متاثرہ نے خود کو آگ کے حوالے کیا

نئی دہلی: اترپردیش کے اناؤ ضلع میں پولیس دفتر کے سامنے سوموار کو 23 سالہ عصمت دری کی متاثرہ نے خود کو آگ لگا لی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے باہر خود کو آگ لگانے کے بعد لڑکی جلتی ہوئی حالت میں دفتر کے اندر پہنچ گئی۔ یہ دیکھ دفتر میں ہنگامہ مچ گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرانت ویر نے لڑکی کو ضلع ہاسپٹل بھجوایا جہاں ڈاکٹروں نے سنگین حالت ہونے پر اس کو کانپور بھیج دیا۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے پی سنگھ نے بتایا کہ لڑکی 60 سے 70 فی صد تک جل گئی ہے۔ وکرانت ویر نے بتایا کہ لڑکی حسن گنج تھانہ حلقے سے ہے۔ انھوں نے بتایا کہ لڑکی نے جس لڑکے کے خلاف معامہ درج کروایا تھا، وہ پچھلے 10 سال سے اس کے رابطے میں تھی۔ لڑکی اس پر شادی کا دباؤ بنا رہی تھی اور لڑکا منع کر رہا تھا۔

لڑکی نے 2 اکتوبر کو 4 لوگوں کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں ملزمین کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اناؤ پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرانت ویر نے بتایا کہ نوجوان نے شادی کا جھانسہ دے کر استحصال کیا اور بعد میں شادی سے مکر گیا۔ حال ہی میں ملزم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت ملی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ قانونی کارروائی پوری کر کے چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سٹی مجسٹریٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر متاثرہ کا بیان لیا ہے۔

(ایجنسیاں)