’’ابھی ہم خطرے سے باہر نہیں‘‘: آئی ایم ایف چیف نے ممالک کو کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متنبہ کیا
واشنگٹن،جولائی 16: آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ بحالی کی کچھ علامات کے باوجود عالمی معیشت کو مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں COVID-19 کی دوسری لہر کا امکان بھی شامل ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومتوں کو اپنے امدادی پروگراموں کو اپنی جگہ ابھی جاری رکھنا چاہیے۔
جارجیوا نے سعودی عرب میں ہفتے کے آخر میں ہونے والے اجلاس سے قبل جی-20 کے وزرائے خزانہ کو اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سرگرمیاں ’’آہستہ آہستہ مضبوط ہونا شروع ہوگئی ہیں … لیکن ہم ابھی جنگل سے باہر نہیں ہیں۔‘‘
انھوں نے خبردار کیا کہ ’’اس بیماری کی دوسری بڑی عالمی لہر مزید رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہے۔‘‘
انھوں نے متنبہ کرتے ہوئے پالیسی سازوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افراد اور کارکنوں کی ’’معاشی زندگی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔‘‘