یورپی یونین کے ممالک میں آنے والے برسوں میں شدید سردی کی وارننگ: اسٹریٹن

نئی دہلی، اگست 29: بیلجیم کے وزیر توانائی ٹن وین ڈیر اسٹریٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر قدرتی گیس کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا تو یورپی یونین کے ممالک کو اگلے "پانچ سے دس سال” خوفناک سردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بی بی سی نے بتایا کہ   گیس اور بجلی کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لئے پورے یوروپی یونین کی مانگ کی جارہی ہے۔

بیلجیم کے وزیر توانائی ا سٹریٹن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’یورپ میں گیس کی قیمتوں کو فوری طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو اگلے پانچ سے دس  برسوں میں خوفناک سردیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ ہمیں اس معاملے پر یورپی سطح پر اور گیس کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کام کرنا چاہیے۔‘‘