یوپی:ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل، متعدد پولیس حراست

نئی دہلی، نومبر 28: اترپردیش کے ضلع جونپور کے کھیڑا سرائے علاقے میں مبینہ معاشقے کے معاملے میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لتی پور گاؤں باشندہ دھن بلی بند(19) کاپڑوسی گاؤں کی ایک لڑکی سے گذشتہ تین برسوں سے معاشقہ چل رہا تھا۔کچھ دن قبل لڑکی گھر سے فرار ہوگئی تھی اور بلی بند کے گھر رہنا چاہتی تھی۔بعد میں پولیس نے معاملے میں مداخلت کی اور معاملے کو حل کرلیاگیا۔لیکن بلی بند مسلسل لڑکی سے ملتا رہا۔

اس درمیان لڑکی کے اہل خانہ نے اس کی شادی کہیں اور طے کردی لیکن بلی بند نے کچھ قابل اعتراض فوٹو بھیج دیا جس کے بعد شادی منسوخ کردی گئی۔ہفتہ کو لڑکی نے بلی بند کو اپنے گھر بلایا اور جیسے ہی وہ گھر پہنچا کچھ افراد نے لاٹھی۔ڈنڈوں سے اس پر حملہ کردیا۔ اور اسے پاس کے ہی ایک کھیت میں پھینک دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی نے بند کے اہل خانہ کو اس بابت مطلع کیا جس کے بعد اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اگرچہ ابھی اس حوالے سے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔پولیس نے متعدد افرادکو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے۔