سال 2022-23 میں ٹویٹر کے ہر ماہ ایک ارب صارفین ہوں گے: ایلن مسک
نئی دہلی، نومبر 28 : مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹویٹ کیا، "مجھے لگتا ہے کہ میں نے وہ راستہ دیکھ لیا ہے جس سے اگلے 12 سے 18 ماہ کے اندرٹویٹر کے صارفین کا اعدادوشمار ہرماہ ایک بلین کوعبورکرجائے گا۔”
ایک معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے، مسٹر مسک نے دعوی کیا کہ ان کے ایک ماہ قبل ٹویٹر کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد سے اس پلیٹ فارم سے جڑنے والوں کی تعداد میں اب تک کا سب سے بڑااضافہ درج کیا گیا ہے۔ ٹویٹر پر نئے شامل ہونے والے لوگوں میں مبینہ طورسے 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اوسطاً یومیہ 20 لاکھ سے زیادہ تعداد تھی۔ یہ اعدادوشمار 2021 کے اسی وقت کے دوران درج تعداد کا 66 فیصد سے زیادہ ہے۔